دماغی صحت کا عالمی دن

0
0

جی ڈی سی رام بن نے کوئز، پوسٹر بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
رام بن// گورنمنٹ ڈگری کالج، رام بن نے منگل کو ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر کوئز اور پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کیا۔اس پروگرام کا اہتمام کالج پرنسپل پروفیسر ارچنا کول کی سرپرستی میں منودرپن نفسیات اور کیریئر کونسلنگ، پلیسمنٹ سیل نے کیا تھا۔تقریب کا آغاز ڈاکٹر بھرت سنگھ کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ انہوں نے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کی ناگزیریت پر روشنی ڈالی۔وہیںتقریب میں 50 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ کوئز مقابلے کے فاتح پائل باہو، سریش سنگھ اور مہندر سنگھ تھے اور نتیجہ کا اعلان پروفیسر اعجاز احمد نے کیا۔ کوئز مقابلے کی میزبانی پروفیسر چانکیہ شرما نے کی اور تقریب کا اختتام ڈاکٹر عرفانہ انجم کے شکریہ کے کلمات پر ہوا۔وہیںڈاکٹر انجم نے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد میں مسلسل بیداری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے طلباء کی فعال شرکت کو سراہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا