ادھمپور میں طلباء کیلئے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
جموں// محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ، جموں کے ثقافتی ونگ نے آج یہاں نیشنل اکیڈمی ہائی اسکول، ادھمپور میں "بھارت اور چندریان” کے موضوع پر پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔مقابلے میں 23 طلبائ نے حصہ لیا۔وہیں طلباء نے اپنے خیالات کو خوبصورتی سے پیش کیا۔ مقابلے کے جج انوکمپا شرما، ونے گپتا اور سریش کمار تھے۔وہیں اس مقابلے میں شیوالی ٹھاکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب رودراکشی بہوگنا اور منیش سنگھ نے حاصل کی۔ اس کے علاوہ پرتول اور انیرودھ آگستم کو تسلی بخش انعامات دیے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسکول کے وائس پرنسپل انوکمپا شرما نے جیتنے والوں اور شرکاء کو اس تقریب کو کامیاب بنانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سکول میں تقریب کے انعقاد پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی تعریف کی۔