طلباء کو ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں// محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے جموں کلچرل ونگ نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ریہڑی جموں میں ‘ڈینگی’ کے موضوع پر ایک ثقافتی پروگرام اور نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا۔وہیںاس تقریب میں محکمہ اطلاعات جموں کے کلچرل ونگ کے فنکاروں نے حصہ لیا اور رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ سکول کے طلباء اور اساتذہ نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسکول کی پرنسپل جیوتی پرکاش شاستری نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسکول میں پروگرام کے انعقاد کے لیے محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے ثقافتی یونٹ کی بھی تعریف کی۔محکمہ اطلاعات کے افسران کے علاوہ سامعین کی بڑی تعداد نے پروگرام دیکھا۔یہ پروگرام کلچرل آفیسر مکیش کمار شرما کی نگرانی میں منعقد ہوا۔