یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی رہنمائی کریں،جو غلط راستے پر ہیں: ڈاکٹر ادیتی کھجوریا
لازوال ڈیسک
سانبہ// گورنمنٹ ڈگری کالج رام گڑھ کی نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) یونٹ پربھا نے بدھ کو آزادی کا امرت مہواتسو کے تحت ‘نشا مکت ابھیان’ پر ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا۔وہیںکالج کے طلباء کی بڑی تعداد نے سمپوزیم میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ منشیات کے استعمال کے مسئلے سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے۔ اس دوارن پہلی پوزیشن بی ایے سمسٹر ۵ کی دیپیکا کنڈل نے حاصل کی، دوسری پوزیشن سنینا بھردواج اور تیسری پوزیشن تانیہ چڑک نے حاصل کی۔وہیںاس تقریب کا انعقاد کالج کی پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) گیتانجلی اندوترا کی نگرانی اور قیادت میں کیا گیا۔ڈاکٹر ادیتی کھجوریا، کنوینر، آئی کیو اے سی نے کہا کہ نشہ مکت ابھیان کا آغاز نوجوانوں کو منشیات کی لعنت کے خلاف جنگ میں شامل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان لوگوں کو قبول کریں جو غلط راستے پر ہیں اور ان کی رہنمائی کریں، ان کی مشاورت کریں اور ٹارگٹ گروپس تک پہنچیں کیونکہ انہیں پیار، دیکھ بھال اور مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے۔جبکہ تقریب کا اہتمام این ایس ایس کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر شمشیر لال نے کیا تھا۔ تقریب کی نظامت بی اے سمسٹر پنجم کی تمنا عطری نے کی۔ جو فیکلٹی ممبران موجود تھے ان میں شامل ہیںڈاکٹر ادیتی کھجوریا، پروفیسر سیما شرما، ڈاکٹر سندیپ کمار، ڈاکٹر شمشیر لال، پروفیسر ریشا کماری، ڈاکٹر ایکتا رانی، ڈاکٹر شیوالی چودھری، پریا شرما، ڈاکٹر پرمجیت کور، پریا شرما اور سنیل کمار ہیں۔