ڈی آئی پی آر ملازمین نے ویویک پوری کے والد کے انتقال پر تعزیت کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں// جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں، اتل گپتا اور جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ انفارمیشن، جموں کے ملازمین نے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ویوک پوری کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وہیںایک تعزیتی اجلاس میں جوائنٹ ڈائریکٹر نے ویویک پوری اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن (پی آر)، انکش ہنس، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، مکیش کمار، کلچرل آفیسر، یوتھ انفارمیشن آفیسر مونیکا سمبیال اور دیگر بھی موجود تھے۔
افسران اور اہلکاروں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون کی دعا کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔دریں اثنا، جموں ڈویژن کے ضلعی اطلاعاتی مراکز نے بھی ویوک پوری کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا