لوک سبھا انتخابات 2024

0
0

گورنمنٹ ہائرا سکینڈری اسکول جاکھڈادھمپور میں سویپ پر بیداری پروگرام منعقد
لازوال ڈیسک
ادھمپور// آج یہاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جاکھڈادھمپور میں میں انتخابی شراکت مہم سویپپر ایک پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں 600 سے زائد افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈڈو ڈاکٹر منمیت کمار مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آپ ایس ڈی ایم نے ووٹنگ کے ذریعے جمہوریت میں حصہ لینے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور لوگوں کو آئندہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔
پروگرام کے نوڈل آفیسر ایشور داس نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے لوگوں سے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔تقریب کے دوران ایس ڈی ایم نے ایس وی ای پی پر ایک میگا ریلی کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مزید یہ کہ طلبا ء نے سویپ کی اہمیت پر مختلف خاکے پیش کیے۔ سکیٹ پروگراموں کے ذریعے طلباء نے دیویانگ افراد اور ان کے خاندان کے افراد کی ووٹ ڈالنے کی اہمیت کے بارے میں حوصلہ افزائی بھی کی۔اس پروگرام میں آشا ورکرس، آنگن واڑی ورکرس، مختلف اسکولوں کا عملہ، پولیس عملہ، میڈیا، طلبہ اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا