ڈی آئی او امپلانٹ نے جموں میں سیمینار کا انعقاد کیا

0
0

امپلانٹولوجی اور کلینیکل چیلنجز کے موضوع پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈی آئی او امپلانٹس نے امپلانٹولوجی اور کلینیکل چیلنجز کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر مندیپ شرما، میکسیلو فیشل سرجن اور امپلانٹولوجسٹ تقریب کے ریسورس پرسن تھے۔اس موقع پر موجود نمایاں افراد میں جموں یونیورسٹی کے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر گوتم شرما اور انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن جموں کے سابق صدر ڈاکٹر بھوپندر سنگھ، جے اینڈ کے ڈینٹل کونسل کے صدر، ڈاکٹر سنجے شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر ، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز، جموں، جموں کے سینئر پرائیویٹ پریکٹیشنر ڈاکٹر نپن گپتا و دیگران موجود تھے۔وہیںکوریا سے ٹونی پارک، ڈی آئی او امپلانٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر، اس موقع پر سومیا بوس، سیلز ڈائریکٹر، سوشین مہاجن بزنس ڈیولپمنٹ منیجر جموں، اور ڈی آئی او امپلانٹس ٹیم کے دیگر سینئر اراکین کے ساتھ موجود تھے۔وہیںلیکچر میں 50 سے زائد شرکاء اور 21 دندان سازوں نے ہینڈ آن ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا