ڈوگرہ گروپ آف کالجز نے ڈوگرہ صدر سبھا کے تعاون سے مہاراجہ ہری سنگھ کا یوم پیدائش منایا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈوگرہ گروپ آف کالجز نے ڈوگرہ صدر سبھا کے تعاون سے مہاراجہ ہری سنگھ کا یوم پیدائش شان و شوکت سے منایا۔ وہیں کالج میںسیشن کا آغاز حسب روایت چراغ روشن سے ہوا، جس کے بعد مہاراجہ ہری سنگھ جی کو پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔اس موقع پرمہمان کا استقبال ڈی سی ای کی طالبہ آروشی شرما نے کیا اور اس کے بعد معزز مہمانوں کو ایک پودا پیش کیا گیا۔اس اہم موقع پر، میجر جنرل (ریٹائرڈ) جی ایس جموال، اے وی ایس ایم مہمان خصوصی اور کلیدی ریسورس پرسن تھے۔وہیںمہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کی یاد میں رویندر کمار، فیکلٹی، ڈی ڈی سی کی طرف سے ایک خوبصورت ڈوگری گانا گایا گیا، اور اس کے ساتھ ڈوگرہ گروپ کے طلباء کی طرف سے پیپر پریزنٹیشنز، پاور پوائنٹ پریزنٹیشنز، نظم اور ثقافتی نمائش بھی شامل تھی۔اس موقع پر مہاراجہ ہری سنگھ کا شاندار الفاظ میںخراج عقیدت پیش کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا