ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر سندھ فاریسٹ کے نجوان فاریسٹ بیٹ کا عملہ ڈی ایف اْو سندھ کے ساتھ منسلک

0
0

کنزرویٹر فاریسٹ نے انکوائری کے احکامات جاری کئے
مختار احمد
گاندربل؍؍کنزر ویٹر فاریسٹ کشمیر نے سندھ فاریسٹ میں نجون جنگلات بیٹ کے تمام عملے کو اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر ڈی اہف او سندھ کے ساتھ اگلے احکامات تک منسلک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اکہال جنگلات کو سمگلروں کی طرف سے نقصان پہنچانے اور گزشتہ روز 14 مئی کو پولیس کی طرف سے پرینگ کنگن میں جنگلات سے کاٹی گئی غیر قانونی طور عمارتی لکڑی کو لے جارہی ایک سنٹرو گاڑی زیر سمگلر سمیت گرفتار کیا گیا جس کے خلاف پولیس نے ایک کیس بھی درج کیا کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کنزر ویٹر فاریسٹ کشمیر سرینگر سرکل نے فورا کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سندھ رینج کے اکہال بیٹ کے تمام عملے بشمول فاریسٹر کو ڈی ایف اْو آفس کے ساتھ منسلک کرکے واقعے کے حوالے سے ڈپٹی ڈاریکٹر فاریسٹ پروٹکشن فورس K2 گاندربل جواد الجسن کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جس کے دیگر دو ممبران ریاض احمد ملک ٹکنیکل آفسر سی ایف سرینگر اور بشیر احمد ملک رینج آفسر ایسٹیٹ رینج سرینگر ہیں مزکورہ تحقیقاتی کمیٹی کو اگلے تین روز میں باریک بینی سے انکواری کرکے اپنے سفارشات اور رپورٹ کنزر ویٹر فاریسٹ سسرینگر سرکل کے سامنے پیش کرنے کو کہا گیا ہے حکم نامے کے مطابق انکواری مکمل ہونے تک اکہال بیٹ دوم کا عملہ اکہال فسٹ کی نگرانی کریں گے۔واضع رہے ذرائع ابلاغ خاص کر لازوال اخبار اور ڈیجیٹل میڈیا گروپ کی طرف سے لگاتار سندھ جنگلات میں جنگل سمگلروں کی طرف سے پہنچائے جارہے نقصان کے حوالے سے لگاتار خبریں سامنے لارہا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ان خبروں کی سنجیدہ نوٹس لیکر ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ان جنگلات کو مزید نقصانات سے بچایا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا