ڈینگلہ میں سائیں بابا میراں بخشؒکے نام سے منسوب 52 نشستوں پر مبنی لائبریری کا قیام

0
0

ڈینگلہ کے نوجوانوں کیلئے اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کا یہ سنہری موقع ہے : سیّد آفتاب شاہ
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا کے ڈینگلہ میں اپنی نوعیت کی سب سے بہترین لائبریری جو حضرت سائیں بابا میراں بخشؒ کے نام سے منسوب کی گئی ہے کا گزشتہ روز پونچھ کے معزز علماء ا کرام نے افتتاح کیا۔وہیںلائبریری کے بانی و نگراں الحاج محمد یوسف کسنانہ و قاری سید آفتاب حسین شاہ نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ لائبریری 52 نشستوں پر مبنی ہے جس میں سے 30 کے قریب نشستیں پْر ہوچکی ہیں اور باقی کے لیے اندراج کا سلسلہ شروع ہے، اور مستقبل میں ان نشستوں کو مزید وسیع کر 100 تک کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں اسطرح کی کوئی لائبریری قائم نہیں تھی اور ہم نے شروعات کرتے ہوئے۔ حضرت سائیں بابا میراں بخشؒ کے مقدس نام سے اس کا آغاز کیا تاکہ ہمارے علاقے کے ہونہار بچے و بچیوں کو ایک بہترین تعلیمی ماحول مل سکے تاکہ وہ مستقبل میں ہر شعبے کے امتحانات میں بہترین کاگردگی کر علاقے کا نام روشن کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا