تقریب کے دوران جامعہ کے طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍پورے ملک کی طرح جامعہ فیضان القران ایجوکیشنل ٹرسٹ سٹی پونچھ میں مولانا محمد اقبال مدنی، بانی جامعہ فیضان القران ایجوکیشنل ٹرسٹ کی صدارت میں یوم آزادی بڑی شان و شوکت کے ساتھ منائی گئی۔ وہیں اس پر مسرت موقع پر جامعہ فیضان القران کے طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔جبکہ امسال طلباء نے ایک بہترین ترنگا ریلی کا انعقاد کیا جو پرانی چنگی سے ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس لائن پونچھ سے گزر کر بعد نماز عصر جامعہ فیضان القران میں اختتام پذیر ہوئی تھی۔
وہیں نہایت ہی پروقار طریقے سے قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی قوم کے ان تمام شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس ملک کے امن و امان کو سلامت رکھا۔مقررین نے کہا یہ انہی کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارا ملک ایک عظیم ملک بن چکا ہے۔ آج بھی ہمیں اسی طرز پر اپنی زندگی کو گزارنے کی ضرورت ہے محبت کی بات کو عام کریں، اتفاق و اتحاد کا درس دیا جائے اور ہر مذہب کا احترام کرتے ہوئے آپسی بھائی چارگی کو فروغ دیا جائے۔