ڈیریوں اور گوشالوں کے ماحولیاتی انتظام اور گوبر کوٹھکانے

0
0

لگانے کے سائنسی طریقہ کار کو اپنانے کے بارے میں بیداری پروگرام
لازوال دیسک
جموں ایم وی او سیکشن، جے ایم سی نے ڈیریوںاور گوشالوں کے ماحولیاتی انتظام اور سائنسی گوبر کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار کو اپنانے پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پرایم وی او، جے ایم سی، ڈاکٹر جسونت سنگھ، وی اے ایس، جے ایم سی، ڈاکٹر دیویا شرما اور جے ایم سی کے ویٹرنری سیکشن کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔اس دوران آنند نگر، بوہڑی کے ڈیری مالکان اور گوشالا آپریٹرز کو پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا تاکہ انہیں ڈیریوںاور گوشالوں کے انتظام اور مناسب سائنسی گوبر کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے تاکہ ڈیری یونٹس میں بائیو گیس پلانٹ، ورمی کمپوسٹ یونٹ، کمپوسٹ گڑھے وغیرہ کو اپنایا جائے۔
وہیںوی اے ایس، جے ایم سی ڈاکٹر دیویا شرما نے پروگرام کے دوران اس بات کی تعریف کی کہ جموں میونسپل کارپوریشن نے ڈیریوں اور گوشالوں کے ماحولیاتی انتظام اور ایف ایس ایس اے آئی کے اصولوں کے بارے میں سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے رہنما خطوط کے مطابق جے ایم سی حدود میں کام کرنے والی ڈیریوں اور گوشالوں کے ریگولیشن کے سلسلے میں مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 80ڈیری یونٹس ہیںجو سی پی سی بی اور ایف ایس ایس اے آئی کے اصولوں کے مطابق مذکورہ معیار کو پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بائیو گیس پلانٹس، ورمی کمپوسٹ یونٹس نصب کیے ہیں اور ڈیری فضلہ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے دیگر تکنیکوں کو اپنایا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا