ملک کو ہماری ضرورت ہے اور ہمیں ملک کی ضرورت ہے، یہ ایک نامیاتی رشتہ ہے: پرنسپل محمد مزمل حسین
لازوال ڈیسک
ریاسی ڈائریکٹوریٹ آف کالجز، جموں کشمیر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق، جی ڈی سی ریاسی نے 77ویں یوم آزادی 2024 کی تقریبات کے سلسلے میں مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا۔اس دوران کل چار تقاریب یعنی قومی ترانہ گانا، پینٹنگ، کوئز اور مضمون نویسی کے مقابلے ہوئے۔ پہلے مرحلے میں ضلع ریاسی کے پانچوں کالجوں میں انٹرا کالج مقابلے منعقد ہوئے۔دریں اثناءانٹرا کالج سطح کے مقابلوں میں جیتنے والوں کے نام ضلع کے معروف کالج جی ڈی سی ریاسی کو بھیجے گئے۔
اس موقع پر جی ڈی سی پونی سے ارون شرما، پلوی شرما، امندیپ شرما پروفیسر موہت کمار آنند کے ساتھ تھے۔وہیں جی ڈی سی کٹرہ سے پرینکا انتھل، اکشت پراشر، شبھم گپتا اور سونیکا کے ساتھ پروفیسر محمد یونس سلیم تھے۔ جی ڈی سی مہور سے کنیزہ بانو، ثمینہ اختر، ممتاز اختر درشن کمار کے ہمراہ تھے۔ وہیںقومی ترانہ گانے کے مقابلے میں، جی ڈی سی کٹرا کی سونیکا شرما نے پہلا انعام جیتا، جی ڈی سی پونی سے ارون شرما نے دوسرا اور جی ڈی سی دھرماڑی سے سونیا ٹھاکر نے تیسرا انعام حاصل کیا جنہیں پروفیسر ممتا کنڈل، پروفیسر موہت کمار اننت، پروفیسر محمد یونس سلیم کی جیوری نے منتخب کیا۔
اس دوران پینٹنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن جی ڈی سی ریاسی سے ونشیکا چندن نے حاصل کی، دوسری پوزیشن جی ڈی سی دھرماڑی سے مصابرہ اسحق لون نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن جی ڈی سی پونی کی پلوی شرما نے حاصل کی جن کا فیصلہ پروفیسر اجے کمار، پروفیسر عمر حبیب اور درشن کمار کی جیوری نے کیا۔وہیں کوئز مقابلے میں جی ڈی سی ریاسی کے منگل سنگھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جی ڈی سی کٹرا کے اکشت پراشر نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور جی ڈی سی مہور (سرہ بگا) کی کنیزہ بانو نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس کا سکور بورڈ پروفیسر عمر حبیب نے مانیٹر کیا۔
یاد رہے مضمون نویسی کے مقابلے میں جی ڈی سی ریاسی کی آرتی شرما نے پہلی، امندیپ شرما نے دوسری اور جی ڈی سی دھرماری کی روبینہ اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنہیں پروفیسر یونس سلیم، پروفیسر عرفان علی، پروفیسر پوجا دھیمن نے منتخب کیا۔ پورا پروگرام قابل پرنسپل ڈاکٹر محمد مزمل حسین کی رہنمائی اور قیادت میں چلایا گیا۔ جنہوں نے اپنے استقبالیہ کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ یوم آزادی جیسے تہوار کو منانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے نوجوان اس ملک کے عظیم آزادی پسندوں کی اقدار اور تعلیمات کو آگے لے کر چلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ہماری ضرورت ہے اور ہمیں ملک کی ضرورت ہے، یہ ایک نامیاتی رشتہ ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جی ڈی سی پونی کے پرنسپل ڈاکٹر ادھے بھانو نے جو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، نے شرکاءاور فیکلٹی کو تحریک آزادی کے جنگجوو ¿ں کی بہادری کے بارے میں مزید بڑھ چڑھ کر آگاہ کرنے کی ترغیب دی جنہوں نے ہمارے لیے آزادی حاصل کی۔ یہ لطف اندوز سرگرمیاں پرنسپل ڈاکٹر محمد مزمل حسین کی رہنمائی میں چلائی گئیں جس میں این ایس ایس کے رضاکاروں اور این سی سی کیڈٹس نے این ایس ایس پی او (پروفیسر بلدیو سنگھ)، این سی سی اے این اوز (مسٹر راکیش اور مس پوجا) کا تعاون لیا۔