ڈگری کالج تھنہ منڈی نے ہفتہ بھر ڈیجیٹل جشن کا اختتام کیا

0
0

’ جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل اقدام‘ کے موضوع پرکئی سرگرمیوں کا انعقاد ہوا
لازوال ڈیسک
راجوری آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام جی ڈی سی تھنہ منڈی کے این ایس ایس یونٹ نے آج ڈیجیٹل جشن پر ہفتہ بھر کی سرگرمیوں کا اختتام کیا۔ یہ پورا پروگرام کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نعیم النساءکی رہنمائی میں چلایا گیا۔تاہم پہلے دن ”ڈیجیٹل جموں و کشمیر“ کے موضوع پر پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف سمسٹرز کے طلباءنے حصہ لیا اور تھیم سے متعلق انتہائی تعریفی پوسٹرز تیار کئے۔وہیںدوسرے دن’ جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل اقدام‘ کے موضوع پر ایک آن لائن کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں این ایس ایس کے مختلف رضاکاروں اور طلباءنے حصہ لیا۔دریں اثناءتیسرے دن’جموں و کشمیر میں ڈیجیٹلائزیشن کے اثرات‘ کے موضوع پر ایک مباحثہ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس دوران کالج کے مختلف سمسٹروں کے بہت سے شرکاءنے مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وہیںچوتھے دن ’ڈیجیٹل جموں و کشمیر‘کے موضوع پر ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔تاہم پانچویں دن کالج میں ایک پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے مختلف طلباءنے حصہ لیا اور ڈیجیٹل اقدامات کے حوالے سے اپنے خیالات اور اظہار خیال کیا۔وہیں چھٹے دن ڈیجیٹلائزیشن کے مثبت اور منفی اثرات کو ظاہر کرنے والے طلباءکے لیے دستاویزی فلم کی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کا مقصد طلباءکوڈیجیٹل حفظان صحت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔واضح رہے ان مقابلہ جات میںٹاپ کرنے والوں میں تعریفی اسناد دی گئیں۔تاہم تقریب کا اہتمام پروفیسر محمد شوکت این ایس ایس پروگرام آفیسر نے کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا