ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے اچانک ضلع اسپتال کاکیا دورہ مریضوں کا حال جانا ،اسپتال انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری

0
0

دیپک شرما
کشتواڑ// ضلع ترقیاتی کمشنرکشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے ضلع اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی اور ایمرجنسی کے تمام وارڈوں میں جا کر مریضوں سے حال جانا اور ڈاکٹروں کے بارے میں مریضوں سے پوچھا کہ ڈاکٹروں کی طرف سے کوئی پریشانی یا پھر اسپتال میں جو سرکار کی طرف سے مفت دوائیاں دستیاب ہےں کیا وہ مریضوں کو ملتی ہے۔ اس موقعہ پر مریضوں نے کہا کہ دوائی بھی ملتی ہے اور ڈاکٹر بھی وقت پر آتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے دوران ہر ایک وارڈ میں جا کر بیڈ چیک کیے اور خاص کر کے بیت الخلاءکیلئے اسپتال کے سپر انٹنڈنٹ شام لال کو سخت ہدایت جاری کی کہبیت الخلاءکی خستہ حالی بالکل برداشت نہیں ہو گی ۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مریضوں کو یقین دلایا کہ کوئی بھی پریشانی آتی ہے تو مجھے فون پر رابطہ کریں۔ ڈاکٹروں کو سخت ہدایت جاری کی کہ وقت پراسپتال میں ڈیوٹی پر آئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا