ڈپٹی کمشنر نے ڈوڈہ میں ماتا چندی منڈل یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

0
0

شگواری سے روانہ ہونے والے شردھالوں جوش و خروش سے معمور تھے
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، ہرویندر سنگھ نے آج یہاں مشہور ماتا چندی منڈل یاترا کو این ایچ 244 پر پریم نگر کے قریب شوگواری سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔جبکہ پویتر یاترا ہماچل پردیش کے منڈل گاؤں کی طرف بڑھے گی۔اس دوارن شگواری سے روانہ ہونے والے شردھالوں جوش و خروش سے معمور تھے،اورماں چندی کی یاد میں بھجن پڑھ رہے تھے۔
وہیںپرچم کشائی کی تقریب میں ڈی سی نے تمام یاتریوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن، خوشحالی اور بھائی چارے کے لیے ماں بھگوتی سے پراتھنا کریں۔ انہوں نے یاترا کی روحانی اہمیت پر زور دیا اورشردھالوں کو پورے سفر میں اپنی عقیدت برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔وہیںڈپٹی کمشنر نے یہ بھی یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کے ہموار اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری سہولیات اور انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے خطے کی مذہبی اور ثقافتی روایات کی حمایت کے لیے انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا