محکمہ صحت نے ضلع ڈوڈہ میں این سی ڈی اسکریننگ کیمپوں کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// محکمہ صحت ڈوڈہ نے پورے ضلع میں غیر متعدی امراض (این سی ڈی) اسکریننگ کیمپوں کا انعقاد کیا۔ کیمپوں کا انعقاد چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) ڈاکٹر اوم کمار کی نگرانی اور بلاک میڈیکل آفیسرز (بی ایم او) کی رہنمائی میں کیا گیا۔وہیں اس پہل کا مقصد این سی ڈی بیماریوں کی جلد پتہ لگانے میں سہولت فراہم کرکے صحت کو فروغ دینا ہے۔جبکہ اسکریننگ کے دوران، معمول کے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ یا میڈیکل چیک اپ کے لیے مراکز صحت کا دورہ کرنے والے مریضوں کا ہائی بلڈ پریشر، قلبی امراض اور ذیابیطس کا معائنہ کیا گیا۔ اسکریننگ محکمہ کی ہفتہ وار سرگرمی کا حصہ تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ابتدائی مرحلے میں ان حالات کی نشاندہی کی جائے۔
وہیںاسکریننگ کیمپوں کا بنیادی مقصد بیماریوں کی جلد تشخیص اور بروقت انتظام کے ذریعے صحت کے بہتر نتائج کو فروغ دینا تھا۔ صحت کے مسائل کی جلد شناخت کرنے سے، مریض شروع سے ہی مناسب دیکھ بھال حاصل کر سکتے ہیں، جو ان کی تشخیص اور معیار زندگی کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا