تعلیم بہتر صحت کیلئے مواقع پیدہ کر سکتی ہے:ڈاکٹر سوشیل شرما
لازوال ڈیسک
جموںماہر قلب و ہیڈ شعبہ قلب سپر سپیلٹی اسپتال جموں ڈاکٹر سوشیل شرما نے ڈوگرہ براہمن پراتندھی سبھا کے حاطے میں ایک روزہ مفت طبی و بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔موصوف نے اس موقع پر زندگی میں بہتر صحت کیلئے ایک خاص نقطے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم بہتر صحت کیلئے مواقع پیدہ کر سکتی ہے۔تعلیم ہی سے انسان سمجھ سکتا ہے کہ کہ خود کا دھیان کیسے رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت ساری تحقیقات اس بات کی گواہ ہیں کہ اعلیٰ تعلیم سے انسانی زندگی میں صحت بہتر رہ سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بہتر صحت رکھنے کیلئے بھی سیکھتے ہیںاور تعلیم یافتہ لوگ صحت کیلئے اپنی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں۔یہاں پیرا میڈکس اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر سوشیل نے امراض قلب اور دیگر مریضوں کی طبی جانچ کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی ضرورت کے مطابق مریضوں کو فراہم کی گئیں۔موصوف نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتر صحت رکھنے کیلئے کمزور طبقہ اور خصوصاًپسماندہ علاقہ جات کی عوام میں تعلیمی معیار میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے سول سوسائٹی اور دیگر ذمہ داران کا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میںڈوگرہ براہمن پراتندھی سبھا کے منتظمین میں وید پرکاش شرما،پریم شرما، پرشوتم شرما، ایس این شرما، جگدیش ڈوگرہ، کے ایل شرما نے ڈاکٹر سوشیل اور ان کی ٹیم کا کیمپ کا انعقاد کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے امید جتائی کہ آنے والے دنوں میں بھی اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔اس موقع پر ڈاکٹر دھنیشور کپور، ڈاکٹر کیول شرما، ڈاکٹر اکھل گپتا اور ڈاکٹر اشیش کھجوریہ نے اپنی خدمات انجام دیں ۔ان کے ہمراہ پیرا میڈکس اور رضاءکاروں میں روہت کھجوریہ، وکاس کمار، بھانو پرتاپ سنگھ، اکشے کمار، گورو شرما، انکش کوہلی، وکاس سبھروال، راگھو راج پوت، کمل شرما، سریش بیگرا اور نتیش گپتا موجود تھے۔