ڈوڈہ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر چوری کامعمہ حل کیا

0
0

کارروائی کرتے ہوئے چور کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا
منظور سمسھال
ڈوڈہ ؍؍ڈوڈہ پولیس نے بتایا کہ اس نے بس اسٹینڈ ڈوڈہ میں چوری کی واردات کے بعد 24 گھنٹے کے اندر ایک چوری کا مقدمہ درج کرکے گرفتار چور کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔تفصیلات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آج مورخہ 14 جنوری 2023 کو شکایت کنندگان کی جانب سے موصول ہونے والی تحریری شکایت کی بنیاد پر محمد شفیع ولد محمد صابر ساکنہ بن ڈوڈہ اور مسعود احمد ولد عبدالکریم ساکنہ شنال محلہ ڈوڈہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کہ چند نامعلوم چوروں نے بس اسٹینڈ ڈوڈہ میں چار دکانوں کے تالے توڑ کر دکانوں سے موبائل فون، الیکٹرانک اشیاء، ہارڈویئر کی اشیاء اور نقدی لے اڑے۔ شکایت ملنے کے فوراً بعد ڈوڈہ پولیس حرکت میں آگئی اور ڈی وائی ایس ڈوڈہ کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے ڈوڈہ شہر کے مختلف علاقوں میں تلاشی لی اس کے علاوہ ملزمین کو پکڑنے کے لئے ذرائع کو متحرک کیا گیا اور کچھ سراغ ملنے کے بعد ملزم موہن سنگھ منو ولد اتم سنگھ ساکن بھیلہ کو پکڑا گیا اور اس کے انکشاف پر چوری شدہ موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ اس کے قبضے سے الیکٹرانک اشیاء کے ساتھ کچھ نقدی بھی برآمد ہوئی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 08/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن ڈوڈہ میں درج کیا گیا اور کیس کی تحقیقات جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا