ڈوڈہ میں روگی کلیان سمیتی میٹنگ منعقد

0
0

شکتی راج پریہار نے کیاایک ایمبولینس کا اعلان
نمائندہ لازوال

  • ڈوڈہ//ایم ایل اے ڈوڈہ شکتی راج پریہار جو آر کے ایس کے چیئر مین بھی ہیں نے آج یہاں آر کے ایس میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں موصوف نے کہا کہ سرکار عوام میں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ہر فرد کو ٹیم ممبر کے طور پر عوام کی فلاح کیلئے کام کرنا چاہئے۔اسی ضمن میںموصوف نے جے کے پی سی سی کو ضلع ہسپتال کے بقیہ کام کو مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں اور ایکس ای این آر اینڈ بی کو لیبر روم،ایمرجنسی سیکشن اور ڈاکٹر س ریٹائرنگ روم کی مرمتی کیلئے ایسٹیمیٹ جمع کرنے کی تلقین کی اس موقع پر ایم ایل اے ڈوڈہ نے سی ڈی ایف سے ضلع ہسپتال ڈوڈہ کیلئے ایک ایمبولینس واگزار کرنے کا اعلان بھی کیا اور متعلقہ محکمہ جات کو پرانی ایمبولینسوں کی مرمتی کیلئے ایسٹی میٹ جمع کرنے کی ہدایات کی۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا