ڈوڈہ عصر کے دلدوز سڑک حادثے کے بعد ریاسی انتظامیہ کے تیور سخت

0
0

ڈی سی ریاسی نے خود کٹرہ جموں سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ کی
نمائندہ لازوال
ریاسی// گزشتہ روز ڈوڈہ کے عصر علاقے میں بس کے ایک دلدوز سڑک حادثے میں درجنوں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ اس سڑک حادثے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی وشیش مال مہاجن جو اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ تھے نے خود ٹریفک نظام پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے آج کٹرہ جموں سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور اورلوڈنگ پر خاص دیھان دیا۔ ضلع کمشنر نے اس موقع پر عام لوگوں کو بھی سمجھایا جو گاڑیوں پر اورلوڈنگ کے بطور بیٹھے ہوتے ہیں۔ اْنہوں نے لوگوں کو بتایا کہ اورلوڈنگ کے ذمہ دار سرف ڈرائیور ہی نہیں بلکہ عام وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو گاڑیوں میں گنجائش نہ ہونے کے باوجود اورلوڈنگ میں سوار ہوتے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ویشیش پال مہاجن نے لوگوں سے اپیل کی ہے وہ اْن گاڑیوں میں سوار نہ ہوں جن میں مزید بیٹھنے کی گنجائش نہیں ہوتی ہیں اور اپنی جانوں کو جان بوجھ کر اورلوڈنگ میں بیٹھ کر خطرے میں نہ ڈالیں۔ اْنہیں نے ٹریفک پولیس کو بھی متحرک رہنے کی ہدایت دی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا