چوہدری ضیافت علی پھامبڑا کا ڈوڈہ بس سڑک حادثے پر اظہار افسوس

0
0

حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ کیا اظہار ہمدردی
ایم شفیع رضوی
سانبہ// گجربکروال قبیلہ کے سماجی کارکن و گجر ماہ صبا کے ضلع صدر ضیافت علی پھامبڑا نے ڈوڈہ عصر بس سڑک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک انتظامیہ سڑک حادثات کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے ائے روز کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہو جاتا ہے جو نہایت ہی افسوس کن اور لمحہ فکریہ ہے ائے روز کئی قیمتی جانے ضائع ہو رہی ہیں اور انتظامیہ حادثات کو روکنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ موصوف نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں اللہ رب العزت زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے زندگیوں کی بہار نصیب فرمائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا