ڈوڈہ سیول سوسائٹی کا وفد انچارج پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ سے ملاقی

0
0

کالج میں کامرس، فلاسفی ودیگر مضامین کوانڈر گریجویشن سطح پر متعارف کرنے پر دی مبارکباد
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//ڈوڈہ سیول سوسائٹی کے ایک وفد نے آج انچارج پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو سے ملاقات کرکے اُن کو عوام کی طرف سے کالج میں اس برس کامرس، فلاسفی ودیگر مضامین کوانڈر گریجویشن سطح پر متعارف کرنے پر ڈوڈہ گندو، ٹھاٹھری، مرمت بھرت ،دیسہ ،گندنہ کے عوام کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کالج کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو نے وفد کو یقین دلایا کہ ابھی مزید نئے مضامین جہاں انڈر گریجویشن سطح پر متعارف ہورہے ہیں وہیں ڈوڈہ کالج کو ترقی دیکر پوسٹ گریجویشن میں بھی اس برس دو تین مضامین میں کلاسیں شروع کرنے کا ارادہ ہے ۔جس کے لئے کالج پرنسپل ڈاکٹر شفقت حُسین رفیقی نے مقامی ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار ، سیول سوسائٹی و محکمہ تعلیم کی وزارت و اعلیٰ حکام سے بہتر تال میں رکھا ہے جس کے مثبت نتائج ہوں گے۔ ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو نے تمام ماہرین تعلیم و مختلف سرکاری غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ کالج میں نئے مضامین کامرس، کمپیوٹر، فلاسفتی وغیرہ میں داخلہ کے لئے بچوں میں تحریک پیدا کریں کہ آج کے دور میں کامرس کمپیوٹر فلاسفی جیسے مضامین کی نہ صرف مقامی ریاستی یا ملکی سطح پر بلکہ بین الااقوامی سطح پر اہمیت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا