ڈولا بنرجی: عالمی تیر اندازی چیمپئن شپ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون

0
0

نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) ہندستان میں یوں تو خواتین نے ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ لیکن اگر کھیلوں کی طرف نظر ڈالیں تو ہمارے ملک کی خواتین نے اس شعبے میں ہندستان کا نام روشن کرنے میں اپنا بھرپور تعاون دیا ہے۔ ایتھلیٹ خاتون کھلاڑی ڈولا بنرجی نے تیر اندازی کے شعبے میں متعدد میڈل جیت کر ملک کا پرچم متعدد مرتبہ بلند کیا ہے ۔ خواتین کی تیر اندازی میں قومی سطح پر شہرت حاصل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہونے کا سہرا بھی ڈولا بنرجی کو جاتا ہے۔ہندستان میں تیر اندازی کو بنیادی طور پر مردوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن ڈولا بنرجی نے نہ صرف .قومی سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔
ڈولا بنرجی 2 جون 1980 کو مغربی بنگال میں پیدا ہوئیں۔ ڈولا کے والد کا نام اشوک بنرجی اور والدہ کا نام کلپنا بنرجی ہے۔ ڈولا کے چھوٹے بھائی راہل بنرجی بھی ہندستانی ٹیم میں شاندار تیر انداز کھلاڑی رہے۔ڈولا کی والدہ کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی گلوکارہ بنے لیکن ڈولا کی قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا۔
محض 10 برس کی عمر میں ڈولا بنرجی نے تیر اندازی کرنا شروع کی ۔ ڈولا بنرجی نے ٹاٹا آرچری اکیڈمی، جمشید پور سے تیر اندازی سیکھی۔ انہیں تیر اندازی کے میدان میں قومی سطح پر واحد کامیاب کھلاڑی ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا