ڈورو ویری ناگ میں سٹریٹ لائٹس بیکار

0
0

عوام کوگونا گوں مسائل کا سامنا، متعلقہ حکام سے اپیل
سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قصبہ ڈورو ویری ناگ کے اہم مقامات پرنصب اسٹریٹ لائٹس پر لاکھوں روپئے خرچ کرنے کے باوجود بیکار پڑی ہیں جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈورو ویری ناگ علاقے میں اگرچہ اسٹریٹ لائٹس نصب ہیں لیکن وہ بیکار پڑی ہیں جس سے رات کے د و ران چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی سماجی کارکن بشیر احمد نے سی این آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ یہ اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے پر لاکھوں روپئے خرچ کئے گئے لیکن عوام کوکوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ضلع انتظامیہ نے انہیں ٹھیک کرایا تھالیکن صرف ایک ماہ بعد یہ تمام اسٹریٹ لائٹس پھر سے بیکار ہوگئیں۔لوگوں نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا