ےو اےن اےن
ممبئی//رواں برس کے آغاز میں بولی وڈ کی متنازع فلم ’پدماوت‘ میں رانی پدمنی کا کردار ادا کرنے والی دپیکا پڈوکون اگرچہ ان دنوں کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف نہیں ہیں۔تاہم پھر بھی وہ رواں برس ممکنہ طور پر ہونے والی اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔لیکن رنویر سنگھ سے ان کی شادی کی خبروں سے ہٹ کر ان سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ انہیں معروف آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی جگہ لینے کی پیش کش کی گئی ہے۔اطلاعات ہیں کہ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کو 40 سال پرانی بولی وڈ فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے۔دپیکا پڈوکون کو 4 دہائیوں قبل بننے والی سری دیوی کی فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں آنجہانی اداکارہ کی کس فلم میں ان کی جگہ لینے کی پیش کش کی گئی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ دپیکا پڈوکون کو سری دیوی کی شہرہ ا?فاق فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں ان کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون کو سری دیوی کی جگہ لینے کی کی گئی پیش کش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور انہیں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ انہیں 4 دہائیاں قبل ریلیز ہونے والی سری دیوی کی فلم میں ان کی جگہ کام کرنا ہوگا۔