بدنام زمانہ فلم پروڈیوسر 66 سالہ ہاروی وائنسٹن بارے ایک اور انکشاف سامنے آگیا خواتین کو درندگی کا نشانہ بنانے کے لیے اپنے ہی قریبی دوست کا معروف ہوٹل کئی عرصے تک بطور شکار گاہ استعمال کرتا رہا

0
0

ےو اےن اےن

لندن //ہولی وڈ کے بدنام زمانہ فلم پروڈیوسر 66 سالہ ہاروی وائنسٹن کی جانب سے خواتین، اداکاراو¿ں و ماڈلز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ان کا ’ریپ‘ کرنے کے حوالے سے ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔انکشاف ہوا ہے کہ 66 سالہ پروڈیوسر خواتین کو درندگی کا نشانہ بنانے کے لیے اپنے ہی قریبی دوست کا معروف ہوٹل کئی عرصے تک بطور شکار گاہ استعمال کرتے رہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ہاروی وائنسٹن کیس میں کسی خاص جگہ کے حوالے سے اہم معلومات سامنے ا?ئی ہیں، اس سے قبل صرف یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم پروڈیوسر خواتین کا اپنی رہائش گاہ سمیت دیگر مقامات پر ریپ کرتے رہے۔فلم پروڈیوسر پر 3 دہائیوں تک کم سے کم 100 خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ان کا ریپ کرنے کا الزام ہے۔ان کے خلاف سب سے پہلے اکتوبر 2017 میں معاملہ سامنے آیا تھا، جب ان کے خلاف درجنوں خواتین نے الزامات عائد کرتے ہوئے امریکی اخبار میں خط لکھا۔بعد ازاں دیگر خواتین و اداکارائیں بھی سامنے ا?ئیں، جس کے بعد لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس اور لاس اینجلس پولیس نے ان کے خلاف الگ الگ تحقیقات شروع کیں۔رواں برس مئی میں ہاروی وائنسٹن کو لاس اینجلس پولیس نے گرفتار کیا، جسے بعد ازاں ان کے کیس کی سماعت کرنے والی گرینڈ جیوری کے سامنے پیش کیا گیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا