ڈمپل نے ہٹ اینڈ رن قانون کے خلاف احتجاج کی قیادت کی

0
0

وزیر اعظم سے پارلیمنٹ میں قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنیل ڈمپل صدر مشن سٹیٹ کی قیادت میں ہٹ اینڈ رن قانون کے خلاف بس اسٹینڈ بی سی روڈ جموں پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس احتجاج میں سول سوسائٹی کے اراکین، ٹرانسپورٹرز، مالکان، ڈرائیورز، کنڈیکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پرمظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے پارلیمنٹ میں اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا کیونکہ پارلیمنٹ میں قانون پہلے ہی پاس ہو چکا ہے اور عوام اعتماد نہیں کر سکتے۔ڈمپل نے مشن سٹیٹ ہڈ جموں کشمیر کی جانب سے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہٹ اینڈ رن قانون کے خلاف ہماری لڑائی اور جدوجہد جار رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں ہٹ اینڈ رن قانون کو مکمل طور پر منسوخ اور واپس لانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ڈمپل نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی یقین دہانی اورہوم سکریٹری کے بیان پر ایک سو چالیس کروڑآبادی بھروسہ نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی ’’ہٹ اینڈ رن قانون‘‘ پاس کرتی ہے تو جموں کشمیر اور ہندوستان کے لوگوں کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاسکتا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا