صنعتی شعبے سے متعلق مسائل کے ازالے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بڑی برہمنہ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے جس کی قیادت للت مہاجن، صدر، بی بی آئی اے نے کی نے پی کے بھٹ (جے کے اے ایس) کمشنر، سٹیٹ ٹیکس ڈپارٹمنٹ جموںو کشمیر سے ملاقات کی جہاں بی بی آئی اے کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر انہوں نے صنعتی شعبے سے متعلق مسائل پر جلد از جلد حل کے لیے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سی جی ایس ٹی/ ایس جی ایس ٹی ری ایمبرسمنٹ، ایس جی ایس ٹی کی موجودہ اکائیوں کو ری ایمبرسمنٹ کے ٹائم بارڈ کیسز وغیرہ جیسے مسائل شامل کئے گئے ۔اس موقع پرپی کے بھٹ (جے کے اے ایس)، کمشنر، ریاستی ٹیکس محکمہ،جموں وکشمیر نے وفد کو یقین دلایا کہ صنعتی شعبے سے متعلق تمام زیر التوا مسائل کو حل کیا جائے گا۔