ڈمپل نے پی ڈی ڈی کی نجکاری کے خلاف زبردست احتجاج کی قیادت کی

0
0

کہا جموں شہر کے لوگوںاور غریب خاندانوں کے 80 فیصد بجلی کنکشن منقطع کر دیے گئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنیل ڈمپل صدر مشن ریاست جموں کشمیر نے پی ڈی ڈی، اور جموں و کشمیر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔وہیں مظاہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ منقطع کنکشن ادائیگیوں کے بعد بھی بحال نہیں کیے جاتے ہیں اور غریب خاندانوں کے کنکشن منقطع کیے جارہے ہیں۔ڈمپل نے کہاکہ لوگوں کومکمل بل جمع کرانے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
سنیل ڈمپل صدر مشن ریاست جموں کشمیر نے الزام لگایا کہ جموں شہر کے 80 فیصد غریب خاندانوں بجلی کنیکشن منقطع کر دئے گئے ہیں۔انہوں نے جموں و کشمیر حکومت کو 24 گھنٹے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام کنکشن بحال کرے بصورت دیگر عوامی تحریک شروع کی جائے گی۔ڈمپل نے الزام لگایا کہ منقطع کنکشن ادائیگیاں کرنے کے بعد بھی بحال نہیں کیے گئے اور غریب خاندانوں کے کنکشن منقطع ہیں اور وہ مکمل بل جمع کرانے پر مجبور ہیں جس سے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔ڈمپل کا الزام ہے کہ پری پیڈ میٹر لگانے کے بعد صارفین کو بتائے بغیر بجلی منقطع کر دی جاتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا