’جمہوری عمل میں فعال شرکت کی تعلیم اور حوصلہ افزائی کرنا ہے‘

0
0

اے این ایم ٹی ڈوڈہ میں ’سویپ ‘کے تحت ووٹرز بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن اقدام کے تحت آج اے این ایم ٹی اسکول ڈوڈہ میں ایک میگا ووٹرز بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس بیداری پروگرام کا مقصد ووٹنگ سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور شہریوں میں انتخابی خواندگی کو فروغ دینا تھا۔وہیںپروگرام میں سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار، ڈی آئی او ڈوڈہ ڈاکٹر ورشا شرما، پرنسپل اے این ایم ٹی ڈوڈہ مسز انوسویا بھان، ڈاکٹر جاوید پرے، محمد شفیع اتو، محترمہ پرینکا منہاس، مسز اندرا دیوی، نویدہ انجم، صائمہ کوثر، رام راج، سجادحسین و دیگران نے شرکت کی۔اس موقع پر فیضان اے ترمبو نے اس پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس کا مقصد جمہوری عمل میں فعال شرکت کی تعلیم اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
دریں اثنا سویپ کے تحت حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کی گئی جہاں شرکاء نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پرجوش طریقے سے ووٹ ڈالنے کا عہد لیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار نے اپنی تقریر میں شہریوں کو بااختیار بنانے میں انتخابی خواندگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہر ایک خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والوں سے آئندہ انتخابات میں ذمہ داری کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا