ڈاکٹر گوتم نے ایمس دہلی میں ورکشاپ میں شرکت کی

0
0

ورکشاپ میں قومی اور بین الاقوامی مقررین کے 8 لیکچرز، 4 لائیو سرجریز اور 2 ہینڈ آن سیشنز شامل تھے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ یونیورسٹی آف جموں کے ڈینٹل اسپیشلسٹ اور انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن، جموں کے سابق صدر گوتم شرما (ایم ڈی ایس) نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی میں تین روزہ ہائی اینڈ ہینڈ آن پریکٹیکل ورکشاپ میں شرکت کی۔ واضح رہے اس ورکشاپ کا موضوع ’قدرتی دانتوں اور دانتوں کے امپلانٹس کے ارد گرد مائکرو سرجیکل نرم بافتوں کی تخلیق نو‘تھا۔وہیں ورکشاپ میں معروف قومی اور بین الاقوامی مقررین کے 8 لیکچرز، 4 لائیو سرجریز اور 2 ہینڈ آن سیشنز شامل تھے۔اس تقریب کے ریسورس پرسن میں پروفیسر اڈریان کساج جوہانس گٹن برگ یونیورسٹی آف مینز، جرمنی ،پروفیسر ڈینیل تھوما یونیورسٹی آف زیورخ، سوئٹزرلینڈ اور پروفیسر فرحان درانی بنارس ہندو یونیورسٹی، انڈیا سے شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا