بی ایس ایس نے پنجگرائیں آشرم میں دیوالی پر کالی ماتا کا پوجن کیا

0
0

بی ایس ایس پورے ملک میں سماجی بہبود کی سرگرمیوں کی میزبانی میں مصروف:چندر موہن گپتا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بھارت سیواشرم سنگھا (بی ایس ایس)، پنجگرائیں جموں نے دیپاولی کا تہوار منایا اور یہاں کے قریب آشرم کے احاطے میں کالی ماتا کا پوجن کیا۔وہیںپوجا کے دوران عقیدت مندوں کی بڑی تعداد آشرم مندر میں جمع ہوئی۔تاہم شام کو ایک مذہبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق میئر جموں میونسپل کارپوریشن چندر موہن گپتا اور سینئر بی جے پی لیڈر راجیو چاڑک بطور خاص مدعو تھے۔اس تقریب میں جموں برانچ کے سکریٹری سوامی ستیمترانند جی مہاراج، سریمت سوامی سبھانند جی مہاراج، شریمت سوامی بھاسکرانند جی مہاراج، سوامی مرنمیانند اور بہت سے سینئر سوامی جی کے علاوہ علاقے کے دیگر سرکردہ افراد بھی موجود تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چندر موہن گپتا نے تنظیم کے ذریعہ کئے گئے سماجی کاموں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایس پورے ملک میں سماجی بہبود کی سرگرمیوں کی میزبانی میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ایس صحت، تعلیم اور خود روزگار کے شعبوں میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے تمام شرکاء کو دیپاولی کی مبارکباد بھی دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا