ڈاکٹر عطیہ بیگم پرنسپل کو ابوالکلام آزاد ایوارڈ برائے تدریسی خدمات

0
0

یواین این
بیدر//مولانا ابوالکلام آزاد کی 131ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ڈاکٹر عطیہ بیگم پرنسپل انڈین کالج آف ایجوکیشن، بیدر کو انکی تدریسی خدمات کے لئے نیشنل ابوالکلام آزاد ایوارڈ۔2019 (برائے تدریسی خدمات)عطا کیا گیا۔ اس ایوارڈ کی بنیادمعروف سماجی ادارہ آل انڈیا مسلم سنگھرش سمیتی MSS اوربیدر کی مشہور دستکاری صنعت کے لئے مشہور ادارہ بیدری ہینڈی کرافٹ ڈاٹ کام نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس ایوارڈ کومولانا ابوالکلام آزاد کی 131ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ جیوری اراکین کی میٹنگ میں کیا گیا، ڈاکٹر عطیہ بیگم کے کئی ایک مضامین قومی اخباروں میں شائع ہوتے رہے ہیں۔آل انڈیا ریڈیو پر بھی آپکا پروگرام2011میں نشر ہوا۔ اس بات کی اطلاع ایک ای میل کے ذریعہ دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا