ڈاکٹر شلیندر کمار شرما دِل کادورہ پڑنے سے لقمۂ اجل

0
0

خطہ پیرپنجال میں صفِ ماتم،مشیر راجیو رائے بھٹناگر کااِظہارِ رنج والم
شیراز چوہدری

راجوری؍؍ گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری کے شعبہ آرتھو پیڈکس کے سربراہ اور ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیلندر شرما کی بدھ کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر شیلندر شرما کو اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں بدھ کی علی الصبح علاج و معالجے کے لئے جی ایم سی راجوری پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی انتہائی کاوشوں کے باوصف وہ جانبر نہ ہوسکے۔ڈاکٹر شلندر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد صبح پانچ بجے کے قریب جی ایم سی راجوری میں دم توڑ دیا۔ ان کی موت کی خبر خطہ میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ڈاکٹر شلندر کی موت سے ہرکوئی غمگین نظرآیا۔ صبح سویرے سے لوگو ں کی بڑی تعداد ان کے گھر جواہر نگر راجوری میں دکھ کا اظہار کرنے کے لیے پہنچی۔جی ایم سی راجوری میں بھی ڈاکٹر شلیندر کمار کی موت پرتعزیت کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ڈاکٹر شلیندر بلندپایہ کے شخص تھے جتنا بہترین ان کا اخلاق تھا اس سے بھی وہ بہترین انسان تھے۔ہمیشہ خدمت خلق کے لئے آگے رہے جب بھی ان کی ضرورت راجوری کے لوگوں کو ہوئی پیش پیش رہے۔ انہوں نے بڑھ چڑھ کر لوگوں کی خدمت کی۔ ان کی موت سے راجوری پونچھ کی عوام کو کافی نقصان ہوا ہے۔ اس موقعہ پر راجوری کے پونچھ کی سبھی سیاسی وسماجی شخصیت نے دکھ کا اظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے آرتھوپیڈکس کے سربراہ ڈاکٹر شیلندر شرما کے اِنتقال پر گہر ے دْکھ کا اِظہار کیا ہے جن کا آج صبح دِل کا دورہ پڑنے سے اِنتقال ہوگیا۔اَپنے تعزیتی پیغام میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ مرحوم بہت ہی سرشار طبی پیشہ ور تھے جنہوں نے ہمیشہ اَپنی خدمات پور ی ایمانداری او ردیانتداری سے اَنجام دیں۔مشیر موصوف نے ان کی وفات کو جموںوکشمیر کے طبی برادری کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعاکی اور سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا ہے۔دریں اثنا، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے بھی ڈاکٹر شیلندر شرما کے اِنتقال پر تعزیت کا اِظہار کیا ہے۔سیکرٹری موصوف نے انہیں ایک نیک اِنسان اور ایک سرشار ڈاکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر نے اَپنے مریضوں کی بہت خدمت کی ہے اور ان کے نرم رویے کو ان کے ہم عمر گروپ او رطبی برادری میں سراہا جارہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا