ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے عوامی دربار میں شکایات کا اَزالہ کیا

0
0

کہا ترقی ایک وقت طلب عمل اور عوامی نمائندے اور اِنتظامی مشینری عوامی کاموں کو ترجیح دینے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے
حفیظ قریشی

کٹھوعہ؍؍کمشنر سیکرٹری محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع ڈاکٹر رشمی سنگھ نے آج ٹاؤن ہال میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی ،جہاں اُنہوں نے عوامی اہمیت کے مسائل کے علاوہ شکایات بھی سنیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ ڈاکٹر راکیش منہاس، اے ڈی ڈی سی کٹھوعہ انکور مہاجن اور مختلف وفود کے نمائندے موجود تھے۔عوامی دربارکوسماج کے تمام طبقوں کی طرف سے زبردست ردِّ عمل دیکھنے میں آیا۔لوگوں نے کمشنر سیکرٹری ڈاکٹر ریشمی سنگھ کو مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور اعلیٰ سطح پر شکایات کے اَزالے کے لئے مداخلت کی درخواست کی۔ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی ایک وقت طلب عمل ہے اور عوامی نمائندے اور اِنتظامی مشینری عوامی کاموں کو ترجیح دینے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔
اُنہوں نے ضلعی اَفسران کو ہدایت دی کہ حاضرین کی طرف سے اُجاگر کئے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے شراکت دارمحکموں پر زور دیا کہ وہ محتاط منصوبہ بندی کریں جو منصوبہ بندکام کی بہتر اَنجام دہی کے لئے بہت ضروری ہے ۔اُنہوں نے جموں و کشمیر یو ٹی کے ثقافتی پروفائل کو فروغ دینے کے لئے مہمان نوازی و خاطر تواضع محکمہ کی جانب سے اُٹھائے گئے ایک اہم اقدام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے متنوع ثقافتی ورثے بشمول بسوہلی مصوری اور پشمینہ کے کام کو پیش کرنے کے لئے نئی دہلی میں جے کے اُتسو کا اِنعقاد کیا جارہا ہے تاکہ کاریگروںکو ایک پلیٹ فارم اور حوصلہ اِفزائی مل سکے۔
اِس سے قبل مرہین اور پیرول کے ڈی ڈی سی ممبران نے اَپنے متعلقہ علاقوں سے متعلق مسائل بھی اُٹھائے جن میں سرحدی علاقوں میں بی پی ایل کنبوں اور کسانوں کو مفت بجلی کی فراہمی، ترنہ نالہ کے قریب سیلاب زدہ علاقوں کے لئے تحفظ کا کام جلد شروع کرنا اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے کیپکس کی بچت کے فنڈز کے اِستعمال کی منظوری شامل ہیں۔ ڈی ڈی سی نگری نے بیمار مریضوں کی سہولیت کے لئے نگری میں انتہائی نگہداشت ایمبولینسوں کی دستیابی اور نگری حلقہ کے سیلاب زدہ علاقوں میں حفاظتی دیواروں جیسے مناسب اَقدامات کا بھی مطالبہ کیا جو اوجھ معاون ندیوں میں پانی بڑھنے کی وجہ سے خاص طور پر مانسون کے دوران خطرے سے دوچار ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے سول سوسائٹی اور سرکردہ شہریوں کی شکایات بھی سنیں۔
ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے متعلقہ محکموں سے بات چیت کرتے ہوئے وسائل کا زیادہ سے زیادہ اِستعمال کرتے ہوئے عوامی اہمیت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عوام دوست نقطہ نظر اَپنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی دربار نچلی سطح سے براہ راست جائزہ حاصل کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے جس سے عوام اور اِنتظامیہ کے درمیان کمیونی کیشن گیپ کو کم کیا جاسکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا