ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں میں وقف سنٹرل آفس میں ترنگا لہرایا

0
0

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو نوازا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیروقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے جموں کے وقف سنٹرل آفس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ترنگا لہرایا اور گزشتہ ایک سال کے دوران بورڈ کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو خراج نوازا۔ اس موقع پر بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید ماجد جہانگیر، ایڈمنسٹریٹر جموں مدثر اقبال اور بورڈ کے تحصیلدار صوبہ جموں فرید احمد بھی موجود تھے۔ وہیںڈاکٹر اندرابی نے سی ای او ڈاکٹر ماجد جہانگیر کو بورڈ میں ان کے تعاون پر خصوصی ایوارڈ پیش کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ ہندوستان کو جمہوریت کی ماں ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ہمارا آئین جمہوریت اور تمام شہریوں کی مساوات میں ہمارے تہذیبی یقین کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے آئین سازوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس دنیا کا بہترین آئین موجود ہے اور اس نے ہمیں اپنے اقدار کے نظام اور ہمارے جمہوری اداروں کو پروان چڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہاکہ ہندوستان اس دنیا کا واحد ملک ہے جس میں اس قدر تنوع ہے کہ یہ پھولوں کی مختلف اقسام کے ایک خوبصورت درجہ کی طرح ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا