ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع ریاسی اور کٹرا ویشنو دیوی کے مقدس مقام میں پھیلنے والی منشیات کی لعنت پر تشویش کا اظہار کیا

0
0

مقامی انتظامیہ بچوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے اقدامات کرے،منشیات پر قابو پانے کیلئے پلان میں انتظامیہ کے ساتھ سول سوسائٹی کو شامل کیا جائے
نوراترا تہوار اور سیوا سوشاسن اور غریب کلیان کے 9 سال کے موقع پر کٹرا میںسی بی سی کی ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
کٹرا؍؍ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ریاسی ضلع اور کٹرا ویشنو دیوی کے مقدس مقام تک پھیلنے والی منشیات کی لعنت پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیر نے کہا کہ وہ اس خطے میں نوجوانوں کی طرف سے منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے میں رپورٹس موصول ہونے پر پریشان ہیں۔وزیر نے گزشتہ دو دنوں میں اس معاملے پر مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کی تھیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے والدین اور مقامی انتظامیہ سے بچوں کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وژن کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کٹرا کو محفوظ کیا جانا چاہیے، اور اسے سماجی اقدار کے لیے تحریک کا ذریعہ بننا چاہیے۔وزیر نے کہا کہ منشیات کی لت کو روکنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی سطح اور سماجی سطح پر ایک سٹریٹجک پلان مرتب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کریں گے اور اس لعنت کو روکنے کے لیے سماجی بیداری پیدا کی جائے گی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ کٹرا میں نوراترا تہوار کے موقع پر سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، جموں، وزارت اطلاعات و نشریات کی ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد بات کر رہے تھے۔گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، کٹرا میں منعقد ہونے والی ہفتہ بھر کی نمائش کا تھیم سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان کے 9 سال ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خطے کی ترقی مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے نو سالوں میں خطے میں انقلابی ترقی ہوئی ہے۔وہیںسنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) جموں کے جوائنٹ ڈائریکٹر غلام عباس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ یونٹ عوام میں سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی نمائش نچلی سطح تک پیغام پہنچانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ریاسی ببیلا رکوال، ایس ایس پی ریاسی امیت شرما اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا