ڈاکٹر اندرابی نے پونچھ میں سائیں بابا میراں بخش ؒکے مزار پر حاضری دی

0
110

کمپلیکس میں کئی تقریبات میں شرکت کی،کہادہائیوں کے تشدد کے بعد، ہم پرامن جموں و کشمیر میں رہ رہے ہیں
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے پونچھ ضلع میں سائیں بابا میراں بخش ؒکے صوفی مزار کا دورہ کیا اور کئی عوامی وفود سے ملاقات کی۔وہیں وقف بورڈ کو ایک متحرک اور شفاف ادارے میں تبدیل کرنے میں ان کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے مقامی آبادی نے ڈاکٹر اندرابی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پرڈاکٹر اندرابی نے کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں موجود عقیدت مندوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر اندرابی کے ساتھ وقف بورڈ کے سی ای او ڈاکٹر امیر حسین اور دیگر افسران بھی تھے۔ اندرابی نے بورڈ افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور کیمپس میں سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کئی فیصلے لیے۔ وہیںوقف چیئرپرسن نے کئی عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پونچھ میں مذہبی مبلغین کے ساتھ ایک میٹنگ میں بھی شرکت کی اور اس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں ممتاز عالم دین مفتی فاروق مصباحی خطیب جامع مسجد پونچھ، حافظ عبدالمجید مدنی، مولانا سید فدا حسین، مولانا منظور قادری، مولانا فرید اشرفی، مولانا شکیل احمد، مولانا فاروق رضوی، مولانا قاسم رضا اور دیگر نے شرکت کی۔
دریں اثناء میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ خوش قسمتی سے جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور پیر پنجال خطہ کو ترقیاتی سرگرمیوں میں پھلتا پھولتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں کے تشدد کے بعد، ہم اب پرامن جموں و کشمیر میں رہ رہے ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم امن کے اس دور کو برقرار رکھیں تاکہ ہم اپنے نوجوانوں کو ایک پرامن اور ترقی پسند مستقبل دینے کے قابل ہو سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا