ڈاکٹرشہنازگنائی نے منڈی کی ترقی کودی نئی رفتار

0
0

مختلف کاموں کا افتتاح کیا،تکیہ شریف اعلیٰ پیرکی نورانی مسجدکے اراکین نے کہاشکریہ
ظہیر عباس

  • منڈی؍؍ ممبر قانون ساز کونسل شہناز گنائی نے منڈی میں مختلف کاموں کا افتتاح کیا اس موقع پر تکیہ شریف اعلی پیر منڈی کی نورانی جامعہ مسجد شریف میں اراکین کمیٹی کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا-واضع رہے کہ ڈاکٹر گنائی نے اعلی پیر منڈی کے لئے پروٹیکشن وال’دس شمسی لائٹ’ایک لائبریری پروجیکٹ منظور کروایا تھا جس کے سلسلہ میں کمیٹی اعلی پیر نے انکا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ تقریب کا اہتمام کیا مقررین میں صدر کمیٹی مفتی الطاف حسین’ امام مسجد سید شاہد بخاری ‘آفتاب گنائی ماسٹر امیر دین احد بھٹ’شمیم گنائی اکرم لون، حاجی محمد عبداللہ، فاروق سرپینچ، یوتھ غلامان مصطفی صدر ایم ایم پٹھان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اس ادرہ کی سب سے پہلے مرحوم غلام احمد گنائی نے بنیاد رکھی تھی جس کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے انکی بیٹی ڈاکٹر گنائی صاحبہ نے آج اتنے بڑے پروجیکٹ کو منظور کروایا جس کی یہاں کی عوام نسل در نسل شکر گزار رہے گی اس موقعہ پر تمام آئے ہوئے لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر گنائی کا شکریہ ادا کیا اور انکے لئے دعائے خیر کا بھی کی۔ آخر میں ڈاکٹر گنائی نے اراکین کمیٹی’یوتھ اور آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اتنی عزت بخشی اور کہا کہ وہ آئیندہ بھی اس ادارہ کے لئے کام کرینگی کیونکہ اس کے ساتھ انکا ایک خاص رشتہ انکے والد سے لیکر چلا آرہا ہے-اس تمام پروگرام کی نظامت حمید نباض نے انجام دی اس موقع پرنائب تحصیلدار منڈی عابد شاہ’بی ڈی او منڈی ‘انجنئر محمد اسداللہ سرپینچ طارق منظور نے بھی تقریب میں شمولیت کی۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا