پی ڈی پی۔بھاجپاسرکارریاست کوجہنم بنانے پہ آمادہ

0
0

مقدس مقامات پہ شراب خانے کھولنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے:سید مشتاق بخاری
افتخار حسین شاہ

سرنکوٹ؍؍نیشنل کانفرس کے سابق وزیر اور ریاستی ناہب صدر سید مشتاق احمد بخاری نے اپنے ایک بیان میں ریاستی مخلوط سرکار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے پی ڈی پی اور بی جے پی سرکار ریاست کو جہنم میں دینا چاہتے ہیں وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ان کی ناکامی کی سب سے بڑی اب شراب خانہ کھولنے کا سوچنا ائرپورٹ سرینگر پر ایک سازش ہے جو اب کشمیر کے نوجوانوں کو برباد کرنے کا بہترین راستہ اختیار کیا جا رہا ہے جبکہ کہ کشمیر ولیوں کی جگہ ہے جس کشمیر کی ثقافت شیخ نور دین ولی کی ہے وہاں اب شراب کی دکان کھولی جا رہی ہے۔ شیخ ہمدانی رحمت اللہ اور بڑی بڑی مقدس پاک ہستیاں کشمیر کی سر زمین میں موجود ہیں۔ اور وہاں شراب کھول رہے ہو۔ اس ایر پورٹ اسلیے ہم نے شیخ نور دین کے نام سے رکھا تھا کہ متبرک نام تھا۔ اور یہ غلط مشن ہے۔ بخاری نے سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندو ستان کی متعدد ریاستوں سے شراب کو بند کیا جا رہا اسلیے کہ شراب کی وجہ سے غریبی بڑھ رہی ہے پی ڈی پی اور بی جے پی سرکار شراب خانہ ائرپورٹ پر کھولنے کا غلط منصوبہ بندی کر رہی ہے جو گولی سے نہ مرے وہ شراب کی لت میں الجھا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اس کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ یہ ناقص منصوبہ بندی ہے اور ایسیمنصوبے کامیاب نہیں ہونے دیں گئے۔ مخلوط سرکار کو عقل کے دروازے کھولنے کے بجائے بند ہو رہے جو جموں کشمیر کی عوام کے لیے باعث مصیبت بن رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا