ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں بالتل کا دورہ کیا

0
0

طبی خدمات کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا
مختار احمد
گاندربل؍؍ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے یاترا بیس کمپ بالتل کا دورہ کرکے یہاں 100 بستروں والے ہسپتال کا جائزہ لیا جس سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے دوران طبی خدمات کے لئے استعمال میں لایا جاسکے۔موصوف نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور اسپتال پر جاری کام کو بروقت تکمیل پر زور دیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے نیلگرتھ اور دْمیل کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے عملے پر زور دیا کہ وہ یاتریوں کو بہتر طبی خدمات بہم رکھنے میں کسی بھی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں ۔وہیںڈاکٹر راتھر نے ان کے سامنے پیش کیے گئے ایکشن پلان کے تناظر میں تمام افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ یاترا کے آغاز تک تمام صحت خدمات وقت پر مکمل کرکے تیار رکھی ڈائرکٹر نے تمام صحت ورکروں پر زور دیا کہ وہ یاترا کے دوران آپسی تال میل بنائیں رکھیں نیز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا