سانبہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن

0
0

6 کھدائی کرنے والی مشینوں سمیت 26 گاڑیاں پولیس نے چار دنوں کے اندر ضبط کر لی
راکیش چودھری
سانبہ؍؍ غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے،سانبہ پولیس نے مزید آٹھ گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جن میں دو ایکسویٹر بھی شامل ہیں جو تعمیراتی مواد کی غیر قانونی نقل و حمل/کان کنی کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں، اس طرح ضلع بھر میں چار دنوں کے اندر چھ ایکس کیویٹروں سمیت کل چھبیس گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
واضح رہے ایس ایچ او تھانہ رام گڑھ، انچارج پولیس چوکی رکھ امب ٹلی اور انچارج پولیس پوسٹ سپوال (پی ایس سانبہ) کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے اپنے دائرہ اختیار والے علاقوں میں گشت کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے دو ایکسکیویٹر (جے سی بی)قبضے میں لے لی ہیں۔اس دوران کل 236گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔تاہم مذکورہ گاڑیوں کو سانبہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور مزید کارروائی کے لیے جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ، سانبہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا