لازوال ڈیسک
جموں، فروری 04: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر راکیش مگوترا نے رات کی شفٹ کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کا معائنہ کرنے کے لیے سرکاری ہسپتال سروال کا اچانک دورہ کیا۔وہیںڈی ایچ ایس نے وارڈز کا چکر لگایا اور مریضوں سے بات چیت کی۔ ڈی ایچ ایس نے کیزولٹی سیکشن اور لیبر روم کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران او پی ڈی اور آئی پی ڈی رجسٹر کا ریکارڈ چیک کیا۔جبکہ ڈی ایچ ایس ہسپتال کے کام کاج سے مطمئن ہوئے ۔