یواین آئی
نئی دہلیکانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندرمودی کے چین کے دورے کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ تنا¶میں نظر آرہے ہیں لیکن انھیں ڈوکلام اور چین ۔پاکستان اقتصادی کوریڈور پر ضروربات کرنی چاہئے ۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا،”ڈیئر وزیر اعظم ،ٹی وی نیوز سے معلوم ہواکہ چین دورے کا کوئی ایجنڈانہیں ہے ۔آپ تنا¶میں نظر آرہے ہیں ۔” کانگریس صدر نے کہا ،”آپ کی یاددہانی کے لئے 1۔ڈوکلام، 2۔پاکستان زیرانتظام کشمیر سے گزرنے والے چین ۔پاکستان اقتصادی کوریڈور۔یہ ہندستانی علاقہ ہے ۔ہندستان آپ کو ان اہم امور پر سننا چاہتا ہے ۔ہم آپ کی پوری حمایت کرتے ہیں ۔” مسٹر مودی دودن کے چین کے دورے پرہیں اور اہم امور پر چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں ۔حالانکہ اس دورے کے لئے ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔