چین سرحدی تنازع معاملے میں کانگریس مرکزی حکومت کے ساتھ:سلمان خورشید

0
0

فرخ آباد:6اکتوبر(یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے آج یہاں کہا کہ 1962 میں ہندوستان۔چین جنگ ہونے سے ماقبل چل رہے سرحدی تنازع کو حل کرنے کے معاملے میں کانگریس ہر قدم پر کانگریس حکومت کے ساتھ ہے۔
خورشید نے جمعرات کو یہاں واقع ضلع کانگریس دفتر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان ۔چین سرحدی تنازع بہت پرانا ہے۔ اسے سلجھانے میں کانگریس مرکزی حکومت کا پورا تعاون کرے گی۔
اس پردیش کی یوگی حکومت کے ذریعہ مدارس کا سروے کرائے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مدرسوں کا سروے گورنمنٹ و سیکنڈری اسکولوں کی طرح فروغ دینے کے لئے کراجا جارہا ہے اس میں کسی کو کوئی گریز نہیں ہونا چاہئے۔سینئر لیڈر نے کہا کہ مدراس کے سلسلے میں کچھ وقت پہلے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا۔ وہ فیصلہ قابل استقبال ہے۔
کانگریس صدر کے لئے ہورہے الیکشن کے سوال پر سلمان خورشید نے کہا کہ کانگریس میں جب بھی صدر کے عہدے پر اتفاق رائے نہیں بن پائی تو ایسی صورت میں انتخابات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ تاکہ صدر کا الیکشن غیر جانبدار و شفاف طریقےسے ہوسکے۔ اس دوران ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں واپس لوٹے سلمان خورشید کے ترجمان انل مشرا نے آج دوبارہ کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔
یواین آئی۔ولی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا