چیف منیجر سجاد بزاز نوکری سے برطرف : بینک چیرمین

0
0

ریاست کی سلامتی کے مفاد میں ان کے معاملے میں انکوائری کرنا مناسب نہیں
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر بینک لمیٹڈ نے چیف منیجر سجاد بزاز کو نوکری سے بر طرف کر دیا ہے۔جموں وکشمیر بینک کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ کے مطابق چیف منیجر سجاد بزاز کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔حکم نامہ کے مطابق قابل اعتبار ایجنسیوں سے موصول ہونے والی رپورٹ کے بعد چیف منیجر سجاد احمد بزاز کوڈ نمبر 4484کو نوکری سے برطرف کیا گیا۔حکم نامہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ سروس رول کے مطابق چیف منیجر سجاد احمد بزاز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔حکم نامہ کے مطابق ریاست کی سلامتی کے مفاد میں چیف منیجر سجاد بزاز کے کیس میں انکوائری کرنا مناسب نہیں ہے لہذا انہیں فوری طورپر نوکری سے برطرف کیا جاتا ہے۔بتادیں کہ سجاد بزاز سری نگر سے شائع ہونے والے معروف انگریزی روز نامہ میں کالم میں لکھتا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا