لہیہ میں دلدوزحادثہ جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 9 فوجی از جان

0
0

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے افسوس کا اظہار کیا،سیدالطاف بخاری کابھی اِظہارِرنج والم
یواین آئی

سری نگر؍؍یونین ٹریٹری لداخ کے لہیہ میں فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت نو فوجی برسر موقع ہی از جان ہوئے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لہیہ سے سات کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقے میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نو فوجی شدید طورپر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت نو کو مردہ قرار دیا۔دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ فوجی جوان کیاری لہیہ کی طرف جار ہے تھے کہ راستے میں ہی دلدوز حادثہ پیش آیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس بھیانک حادثے میں مزید دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔دریں اثنا لہیہ میں فوجی گاڑی کو پیش آئے حادثے پر سیاسی ، سماجی تنظیموں نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا’’لداخ میں لیہہ کے قریب ایک حادثے کی وجہ سے ہندوستانی فوج کے جوانوں کے نقصان پر غمزدہ ہوں۔ ہم اپنی قوم کے لیے ان کی مثالی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو فیلڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں،‘‘ راج ناتھ نے ٹویٹ کیا۔اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے لداخ کے لہیہہ ضلع میں ایک المناک سڑک حادثے میں نو فوجی جوانوں کی اموات پر اپنے صدمے اور گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہفتے کی شام ایک فوجی گاڑی نیوما کے قریب سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔اپنے بیان میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ یہ انتہائی المناک سانحہ ہے اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ حادثے میں اپنی زندگیاں کھو دینے والے فوجی جوانوں کے لواحقین کے ساتھ میری دلی ہمدردی ہے۔ کوئی بھی الفاظ اْن کی ڈھارس بندھانے کیلئے ناکافی ہونگے۔ اللہ اْنہیں اس صدمے سے نبرد آزما ہوجانے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے اور فوت شدگان کی ارواح کو ابدی سکون عطا کرے۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا