چیف سیکرٹری نے کشمیر کیلئے آئی اینڈ ایف سی محکمہ کے فلڈ مینجمنٹ اور تخفیفی منصوبے کا جائزہ لیا

0
62

کہا سیلاب ایک آفت ہے جس سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کیلئے پیشگی تیاری کی ضرورت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے آج محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ( آئی اینڈ ایف سی ) کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں وادی کشمیر کیلئے تیار کئے گئے محکمہ کے فلد مینجمنٹ اور تخفیفی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں اے سی ایس جل شکتی ، اے سی ایس فاریسٹ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ، سیکرٹری ہیلتھ ، سیکرٹری گریونس ، سیکرٹری ڈی ایم آر آر اینڈ آر ، آئی جی ٹریفک ، ڈپٹی کمشنرز ، ایس پیز ، چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی /یو ای ای ڈی ، ڈی آر ایف کے نمائندے اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔
میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے وادی میں سیلاب جیسے حالات سے نمٹنے کیلئے ایک موثر حکمت عملی وضع کرنے کو کہا ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب ایک آفت ہے جس سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کیلئے پیشگی تیاری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس سے نمٹنے کیلئے ایک مناسب ایس او پیز ترتیب دینے پر زور دیا جیسا کہ ہسپتالوں میں ’ کوڈ بلیو ‘ کی طرح جہاں پر متعلقہ فرد ہنگامی حالات میں اپنے کردار اور ذمہ داری سے پوری طرح واقف ہوتا ہے ۔
چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ اضلاع کے ہر علاقے کا تفصیلی فلڈ میپنگ /ڈوبنے کا نقشہ ان کے پاس دستیاب ہو تا کہ اس کے مطابق عمل کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈی سیز اور ڈویژنل کمشنر کو مختلف جگہوں پر گیج ریڈنگ کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں صحیح اندازہ ہونا چاہئیے ۔ مسٹر ڈولو نے اس طرح کی آفات کے وقت عوام سے براہ راست رابطہ رکھنے کیلئے کہا تا کہ وہ بچاؤ کے اقدامات اور عوام کیلئے دستیاب جگہوں کے بارے میں حقیقی معلومات حاصل کریں ۔ ایک کامیاب منصوبہ بندی کے طور پر انہوں نے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو مراکز کی نشاندہی کرنے اور وہاں پر مطلوبہ سہولیات کی دستیابی کیلئے ان کا جائیزہ لینے کیلئے بھی کہا ۔ یہاں تک کہ انہوں نے کسی بھی غیر متوقع ہنگامی صورتحال کی صورت میں انتظامیہ کی کوششوں کو بڑھانے کیلئے ایک مناسب بیک اپ حکمت عملی اپنانے کیلئے کہا ۔ چیف سیکرٹری نے کسی بھی قسم کی تربیت اور مشقوں کو تیاری کے منصوبے کا حصہ بنانے کیلئے کہا ۔
انہوں نے سرینگر شہر میں پانی صاف کرنے والے اسٹیشنوں کی فعالیت کا نوٹس لیا اور ان کی افادیت کیلئے وقتاً فوقتاً جانچ پڑتال کرنے کیلئے کہا ۔ یہاں تک کہ انہوں نے ایمر جنسی آپریشن سینٹر اور سیلاب زدہ علاقے میں موجود اہم تنصیبات کا بھی حساب لیا ۔ انہوں نے ڈویژنل انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایسی تنصیبات کیلئے بیک اپ بنانے کی مشق کرے اور ایسے اقدامات کو ہمیشہ کیلئے پلان کاحصہ بنائے ۔ میٹنگ کے دوران اے سی ایس جل شکتی شالین کابرا نے جموں و کشمیر میں اس قسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے محکمہ کی طرف سے کئے گئے تمام اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے کہا کہ یو ٹی نے دریائے جہلم اور فلڈ سپل چینل کی صلاحیت کو بڑھانے کے علاوہ اس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے بہتر معلومات اور ہم آہنگی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے ۔ اجلاس کو محکمہ کی جانب سے اب تک کئے گئے کاموں سے آگاہ کیا گیا ۔ اس نے محکمہ کے مستقبل کے منصوبوں کے علاوہ ہنگامی پلان بھی مرتب کیا جو اس نے ممکنہ صورتحال کیلئے وضع کیا ہے ۔ میٹنگ نے محکمہ کے سٹورز میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے دستیاب مختلف اشیاء کی سٹاک پوزیشن بھی فراہم کی گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا