چیف سیکرٹری نے سکولوں کی درجہ بندی اور اَساتذہ کی گریڈنگ رِپورٹ جاری کی

0
0

سمکشاایپ بنیادی ڈھانچے اور طلباء کے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے اور سماگراہ شکھشا کے ذریعہ تیار کردہ فیڈ بیک سسٹم کیلئے ہے
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموں و کشمیر میںپہلی بار سکول ریکنگ اور اساتذہ کی درجہ بندی جاری کی جو اَساتذہ اور سکول کے بنیادی ڈھانچے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ سکولی تعلیم سے تیار کردہ سمکشا ایپ اور پورٹل کے بذریعہ ڈیجیٹل موڈ چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلباء سے فیڈ بیک جمع کر کے شائع کی گئی ہے۔ اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم آلوک کمارکے علاوہ پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا دیپ راج، ناظم سکولی تعلیم کشمیر تصدق حسین، سپیشل سیکرٹری سکولی تعلیم نصیر وانی اور دیگر متعلقین موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ یہ محکمہ سکولی تعلیم کی جانب سے اُٹھایا گیا یہ ایک اِنقلابی قدم ہے اور اِس سے سکولوں او راَساتذہ کی بروقت تشخیص میں کافی مدد ملے گی ۔ اِس طرح والدین اور منتظمین کو تعلیمی نظام کی حقیقی تصویر ملے گی اور یقینی طور پر سکولوں میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ اور طلباء کے سیکھنے کے نتائج کو بڑھانے کے لئے اَساتذہ کی مخصوص تربیت بھی ڈیزائن ہوگی۔ ڈاکٹرارون کمار مہتا نے کہا کہ سرکاری شعبے میں اساتذہ قابلیت کے لحاظ سے بہترین ہیں اور تربیت پر بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے لیکن عملی نقطہ نظر، تدریس کے جدید اورتعلیمی طریقہ کار پر اساتذہ کی توجہ بہتر نتائج کو یقینی بنائے گی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ سمکشا اَساتذہ کی کلاس روم اِن پُٹ ،لین دین کے حوالے سے ان کی صحیح کارکردگی کی عکاسی کرے گی اور سبجیکٹویٹی کے لئے کوئی جگہ نہیں چھوڑے گا۔ڈاکٹر ارون کمارمہتا نے محکمہ سکولی تعلیم کو مشورہ دیا کہ اساتذہ کی سالانہ کارکردگی کا تجزیہ کرتے ہوئے فیڈ بیک کو ایک معیار بنائیں اور اُنہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی سطح پر رپورٹوںکا تجزیہ کریں اور تعلیمی نظام کو مزید متحرک اوراین اِی پی 2020کے مطابق بنانے کے لئے کام کریں۔اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی تمام مقامات پر ہر شہری کو اِنتہائی مؤثر اَنداز میں ان خدمات تک رَسائی فراہم کرنے کے لئے مختلف آن لائن خدمات متعارف کروا کر صد فیصد ڈیجیٹل اور شفاف نظام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ ان اقدامات سے جموں و کشمیر سمکشا ایپ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے سکولوں کی درجہ بندی کرنے والا ملک کا پہلا یوٹی بن گیا ہے۔ سہ ماہی جائزہ لیا جائے گا اور وسائل کی دستیابی کے مطابق مرحلہ وار طریقے سے عمل درآمد کے لئے منصوبہ تیار کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے اُمید ظاہر کی کہ جموں وکشمیر یوٹی کو ایک ماڈل کے طور پر دیکھا جانا چاہئے جسے ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے ذریعے اَپنا یا جائے ۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیرکے پاس ملک میں بہترین بننے کی مطلوبہ صلاحیت اور خواہش ہے جو مختلف ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے کی گئی ہے ۔پرنسپل سیکرٹری آلوک کمار نے بتایا کہ سمکشا طلبہ کے اِن پٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی کارکردگی اور سکولوں کی صورتحال کے بارے میں سسٹم سے تیار کردہ رپورٹس فراہم کرتی ہے۔ طلباء کے پاس سکولوں میں طلباء کے فائدے کے لئے چلائی جانے والی مختلف سہولیات،سکیموں اور تدریس کے دوران کلاس روم میں اساتذہ کی تکنیک اور طرزِ عمل کی بنیاد پر تقریباً 25 سوالات کو ہندی، انگریزی اور اردو زبانوں میں فیڈ بیک فراہم کرنے کی سہولیت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ان پیرامیٹروں پر اس موبائل ایپ کے ذریعے چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلبہ کا ردعمل حاصل کیا گیا ہے اور اس عمل میں حاصل ہونے والے سکور کی بنیاد پر سکولوں کی رینکنگ کا تعین کیا گیا ہے اور اساتذہ کی گریڈنگ کی گئی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ یہ فیڈ بیک ماہانہ بنیادوں پر حاصل کیا جائے گا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر، سماگرا ہ شکھشا نے ایک مختصر پرزنٹیشن پیش کی اور بتایا کہ یہ نظام اِن ہائوس تیار کیا گیا ہے اور حکومت کی ہدایت کے مطابق ستمبر 2023ء کے مہینے کے لئے پہلا فیڈ بیک حاصل کیا گیا تھا تاکہ سکولوں کا جائزہ لیا جاسکے اور اَساتذہ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں اور کم کامیابی حاصل کرنے والوں کی نشاندہی کی جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ چھٹی جماعت سے 6,42,231 طلباء کو پورٹل میں رجسٹر کیا گیا ہے اور 74,790 اساتذہ کے ساتھ میپ کیا گیا ہے جو 9,757 ایسے سکولوں میں انہیں تعلیم دے رہے ہیں۔ ماہ ستمبر2023ء کے دوران 8,163 سکولوں کے 55,772 اساتذہ کے لئے 2.49 لاکھ طلباء سے 10.97 لاکھ فیڈ بیک موصول ہوئے ہیں۔ سکولوں کی درجہ بندی اور اساتذہ کی درجہ بندی کا تعین سکولوں اور اساتذہ کے 100 پوائنٹس کی بنیاد پر حاصل کردہ سکور کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس تشخیصی عمل کے دوران3,696 سکولوں کو ایفشنٹ، 4,441 کوفلورشنگ ، 1,134 کوویری گُڈ، 154 کوگڈاور 29 کوسٹیرونگ کے طور پر درجہ دیا گیا۔اِسی طرح اَساتذہ میں سے 1,857 کو بہترین، 31,340 کو بہت اچھا، 20,836 کو اچھا، 863 کو اوسط اور 216 کو اوسط سے کم درجہ دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا